چیئر مین نادرا عثمان مبین کا فیصل آباد ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس اور نادرا سینٹر کا دورہ

چیئر مین نادرا نے سینئر سٹاف کی پذیرائی و حوصلہ افزائی کی

منگل 26 ستمبر 2017 14:28

چیئر مین نادرا عثمان مبین کا فیصل آباد ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس اور نادرا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) چیئرمین نادرا عثمان مبین نے سرگودھا ریجن میں فیصل آباد ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس اور نادرا سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر چیئر مین نادرا نے سینئر سٹاف کی پذیرائی و حوصلہ افزائی کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نادرا سینٹر فیصل آباد پاکستان سینٹرز میں سے بہترین کارکردگی کا حامل ہے۔چیئر مین نادرا نے سرگودھا میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس اور نادرا سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ سرگودھا ریجن میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں کیش انعامات تقسیم کئے ۔جھنگ زون کی اعلی کارکردگی پر سٹاف کو سراہا۔ چیئر مین نادرا نے چنیوٹ ،ْ میانوالی ،ْخوشاب اور جوہر آباد سنٹرز کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :