Live Updates

پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 ستمبر 2017 13:59

پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید ..
منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ میری پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں پیپلز پارٹی کا حصہ تھا اور پیپلز پارٹی کا حصہ ہی رہوں گا اور آئندہ انتخابات میں این اے 64 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا۔

ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی کے منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی خبروں کو بھی جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے سب سے متحرک رہنما ندیم افضل چن نےپارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یہ کہ وہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات