عمان ، مسقط بینک نے جعلی اسکیم سے متعلق صارفین کو خبردار کردیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 26 ستمبر 2017 13:59

عمان ، مسقط بینک نے جعلی اسکیم سے متعلق صارفین کو خبردار کردیا
مسقط (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر 2017ء) مسقط میں مسقط بینک کی جانب سے ایک اشتہار ہر جگہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسقط کے رہائشی بینک کے صارفین کو بینک گاڑی کی پیشکش کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس اشتہار پر بینک کا لوگو بھی لگایا گیا ہے ۔ مسقط بینک کے نمائندے نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بینک کا جانب سے ایسا کوئی اشتہار نہیں دیا گیا ہے اور جو بھی اپکو ایسی آفر کرئے اسکی فورا پولیس میں شکایت درج کرائیں یا بینک سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :