وزارت داخلہ سندھ نے 10,9محرم کو صوبہ بھر میں موبائل سروس کی بندش کی سفارش کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 ستمبر 2017 13:58

وزارت داخلہ سندھ نے 10,9محرم کو صوبہ بھر میں موبائل سروس کی بندش کی سفارش ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 26ستمبر 2017ء ):وزارت داخلہ سندھ نے 10,9محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش وفاقی حکومت کو بھجوا دی ۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر وزارت داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت کو اپنی سفارش بھجوا دی ۔ سفارش میں وفاقی حکومت سے کہا گیا ہے کہ نو اور دس محرم کو سیکیورٹی کے پیش نظر صوبہ بھر میں موبائل سروس بند رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

یہ سفارش وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی ہے جس کا جواب آنا ابھی باقی ہے ۔دہشتگرد کاروائیوں میں موبائل کے استعمال کے بعد حکومت کی جانب سے حساس موقعوں پر موبائل سروس کی معطلی نئی بات نہیں ہے۔وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ گزشتہ چند سالوں سے حکومت سندھ اس پریکٹس کو جاری رکھے ہوئے ہے۔اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی اپنوں سے رابطہ کٹ جانے کے باعث شہری شدید ذہنی اذیت سے بھی دوچار ہوتے ہیں ۔