ْ پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارت کی شرمناک پالیسیوں کو بے نقاب کیا

بھارت خواتین کی عصمت دری کا عالمی مرکز بن چکا ہے جہاں خواتین کے خلاف ملک کی شرمناک پالیسیوں کی وجہ سے کوئی خاتون محفوظ نہیں

منگل 26 ستمبر 2017 14:28

ْ پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارت کی شرمناک پالیسیوں ..
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارت کی شرمناک پالیسیوں کو بے نقاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پاکستانی قونصل مرک اعجاز نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 36 ویں اجلاس میں جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خواتین کی عصمت دری کا عالمی مرکز بن چکا ہے جہاں خواتین کے خلاف ملک کی شرمناک پالیسیوں کی وجہ سے کوئی خاتون محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں صرف گزشتہ سال کے دوران خواتین کے خلاف جرائم کے 3لاکھ 27 ہزار واقعات درج ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر عصمت دری یا بے حرمتی کی کوششوںسے متعلق تھے۔مرک اعجاز نے بھارت کے جرائم رجسٹرڈ کرنے کے قومی ادارے کے اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں گزشتہ 3سال کے دوران خواتین کی عصمت دری کے 35 ہزار واقعات پیش آئے ہیںاورہرروز تقریباً93 خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔