بیشتر علاقوں میںکرفیو جیسی پابندیاں کٹھ پتلی انتظامیہ کی فسطائیت ہے‘ حریت فورم

نام نہاد حکمرانوں کی ان جارحانہ کارروائیوں سے شہر خاص کے حریت پسند عوام کے عزم و استقلال کو کمزور نہیں کیا جاسکتا

منگل 26 ستمبر 2017 14:16

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں میرواعظ عمرفاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے شہر خاص کے بیشتر علاقوں میںکرفیو جیسی پابندیاں عائد کرنے کٹھ پتلی انتظامیہ کی فسطائی ذہنیت پر مبنی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں کہیں بھی کوئی واقعہ رونما ہو تو شہر خاص کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ یہ کٹھ پتلی انتظامیہ کا وطیرہ بن گیا ہے کہ وہ بار بار شہر خاص کو پابندیوں اور بندشوں کے دائرے میں رکھ کرعلاقے کے لاکھوں لوگوں کی نقل و حرکت کو مسدود کرکے انہیںانتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ نام نہاد حکمران امن و قانون کا بہانہ بناکر آئے روز پورے علاقے میں پابندیاں عائد کر کے لوگوں کی مشکلات اور مصائب نہ صرف بڑھا دیتے ہیں بلکہ ان پابندیوں سے مریضوں ، معصوم بچوںاوردیگر افراد کو بھی شدید تکلیف اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے جو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

حریت ترجمان نے نام نہاد حکمرانوں کی ان جارحانہ کارروائیوں سے شہر خاص کے حریت پسند عوام کے عزم و استقلال کو کمزور نہیں کیا جاسکتا اور نہ دھونس ،دبائو ، بار بار کرفیو، پابندیوں اور قدغنوں کے ذریعے ان کے جذبہ حریت کو کمزور کیا جاسکتا ہے ۔ انہوںے کہاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ کی یہ پالیسی بن گئی ہے کہ وہ بار بار کوئی نہ کوئی بہانہ بناکر کشمیری عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنارہے ہیںاور اس طرح انہیں تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :