بلند ترین مقام پر اے ٹی ایم کا ریکارڈ پاکستان کے نام

منگل 26 ستمبر 2017 14:06

بلند ترین مقام پر اے ٹی ایم کا ریکارڈ پاکستان کے نام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) دنیا میں سب سے اونچے مقام پر اے ٹی ایم کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا۔نیشنل بینک کے مطابق سطح سمندر سے 16ہزار7 فٹ کی بلندی پر اے ٹی ایم مشین کی لگانے کا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈپاکستان کے نام ہوگیا ۔

(جاری ہے)

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس مشین کی شمولیت نیشنل بینک آف پاکستان کی ان کوششوں کا اعتراف ہے جن کے ذریعے وہ اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی، پروڈکٹس اور خدمات کو اپنے کسٹمرز تک پاکستان کے تمام علاقوں میں پہنچانا چاہتے ہیں اور ان میں پاکستان کے شمالی علاقے، دیہی اور مضافاتی علاقے شامل ہیں۔

یہ دوسرا موقع ہے جب این بی پی کا نام گینز بک آف ورلڈ میں شامل کیا گیا ،اس سے قبل جولائی 2009ء میں مینگروز کے 532 ،ْ887 پودے لگانے پر نیشنل بینک آف پاکستان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا تھا، یہ پودے کیٹی بندر کے علاقے میں ایک ہی دن میں لگائے گئے تھے

متعلقہ عنوان :