ٹرمپ نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا ہے-شمالی کوریا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 ستمبر 2017 13:30

ٹرمپ نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا ہے-شمالی کوریا
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2017ء) شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ ہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ملک کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے جس کے جواب میں شمالی کوریا امریکی بمبار طیاروں کو مار گرانے کا حق رکھتا ہے۔ یہ ایسی صورت میں بھی ہوسکتا ہے جب وہ شمالی کوریا کی فضائی حدود میں نہ ہوں۔

(جاری ہے)

نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ری یونگ ہونے کہاکہ دنیا کو اچھی طرح سے یاد رکھنا چاہیے کہ امریکہ نے پہلے اعلان جنگ کیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں شمالی کوریا کے وزیرخارجہ کے بیان کو مضحکہ خیزقرار دیا ہے۔ پینٹا گان نے پیانگ یانگ کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے باز رہے۔اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے موقعے پر کہا ہے کہ دونوں ممالک کے جانب سے شعلہ بیانی مہلک غلط فہمیوں کو جنم دے گی۔

متعلقہ عنوان :