نون لیگ نے جس کو وزیراعظم منتخب کیا وہ خود کو وزیراعظم نہیں مانتا۔شاہ محمود قریشی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 ستمبر 2017 13:30

نون لیگ نے جس کو وزیراعظم منتخب کیا وہ خود کو وزیراعظم نہیں مانتا۔شاہ ..
وہاڑی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2017ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نون لیگ نے جس کو وزیراعظم منتخب کیا وہ خود کو وزیراعظم نہیں مانتا۔ ہم ابھی تک نااہل شخص کو وزیراعظم تسلیم کر رہے ہیں۔ نوازشریف کی واپسی میں کسی قسم کی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔

(جاری ہے)

وہاڑی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قبل ازوقت الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی میں کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے اگر وہ واپس نہ آتے تو عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ کرنا تھا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ن لیگ نے جس کو وزیراعظم منتخب کیا وہ خود کو وزیراعظم نہیں مانتا۔ ہم ابھی تک نااہل شخص کووزیراعظم تسلیم کررہے ہیں۔