کوئٹہ، ہنہ روڈ پربس کے قریب دھماکے میں ڈرائیور زخمی

منگل 26 ستمبر 2017 14:02

کوئٹہ، ہنہ روڈ پربس کے قریب دھماکے میں ڈرائیور زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) کوئٹہ کے علاقے ہنہ روڈ پربس کے قریب دھماکے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ہنہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم کادھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکہ پی ایم ڈی سی کی بس کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیاجس سے بس کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :