ماڈل ٹائو ن کیس، توہین عدالت کی کارروائی پر سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

منگل 26 ستمبر 2017 13:54

ماڈل ٹائو ن کیس، توہین عدالت کی کارروائی پر سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ فراہم نہ کرنے پر دائرتوہین عدالت کی درخواست نو اکتوبر تک ملتوی کردی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر درخواست گزار آصف اقبال نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ فوری طور پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا مگر پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ فراہم نہیں کی جارہی ہے۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ سانحہ ماڈل ٹان کی رپورٹ فراہم نہ کرنا آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت واضح طور پر توہین عدالت ہے، آصف اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے دبا ئوپر لواحقین کو رپورٹ فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹائون کے لواحقین کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری ،صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور ہوم سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں، عدالت نے عوامی تحریک کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت9 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :