آرمی چیف سے چینی سفیر کی الوداعی ملاقات،

چینی سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، آئی ایس پی آر چینی سفیر نے اپنے فرائض بہترین انداز میں سرانجام دیے، جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 26 ستمبر 2017 13:54

آرمی چیف سے چینی سفیر کی الوداعی ملاقات،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے الوداعی ملاقات کی،چینی سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چینی سفیر نے اپنے فرائض بہترین انداز میں سرانجام دیے۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے الوداعی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،چینی سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ چینی سفیر نے اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دیے۔

آرمی چیف نے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔