الیکشن کمیشن کے پاس کسی جماعت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں،راجہ ظفرالحق

منگل 26 ستمبر 2017 13:53

الیکشن کمیشن کے پاس کسی جماعت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں،راجہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے الیکشن کمیشن میں اپنے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی جماعت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں ہے،کسی سیاسی جماعت کو ڈی نوٖٹیفائی کرنے کا طریقہ کار آئین میں وضع ہے، کسی رکن کی نااہلی سے سیاسی جماعتوں کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

منگل کو نوا زشریف کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں چاررکنی بینچ نے کی،الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے خلاف پی ٹی آئی ،عوامی تحریک اور دیگر درخواستیں یکجا کردیں،نواز شریف کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا، چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان نے ریمارکس دیے کہ فیض صاحب کے بعد تو انقلاب ختم ہوگیا تھا، جس پر حاضرین خوب محظوظ ہوئے اس پر بابر اعوان نے جواب دیا کہ ایسا نہ کہیں ،انقلاب اس وقت انقلاب کی زدمیں ہے،ن لیگ کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا،ن لیگ کا سیاسی جماعت ختم کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے اختیارپر اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی جماعت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار نہیں ہے، جواب میں یہ بھی کہا گیا کہ کسی سیاسی جماعت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا طریقہ آئین میں وضع ہے، کسی رکن کی نااہلی سے سیاسی جماعت کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جاسکتا۔