پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشق ’’شاہین 6‘‘ کے دوران شمال مغربی چین میں دہشت گرد قوتوں کو ختم کرنے کی مشق کی گئی

چین کی پیپلز لیبریشن آرمی فضائیہ کے ویسٹرن تھیٹر کے کمانڈر ژان ہوشن کی چینی ذرائع ابلاغ کو بریفنگ

منگل 26 ستمبر 2017 13:46

پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشق ’’شاہین 6‘‘ کے دوران شمال مغربی ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشق ’’شاہین 6‘‘ کے دوران شامل مغربی چین میں دہشت گرد قوتوں کو ختم کرنے کی مشق کی گئی۔ یہ بات چین کی پیپلزلیبریشن آرمی فضائیہ کے ویسٹرن تھیٹرکے کمانڈر ژان ہوشن نے چینی ذرائع ابلاغ کو بریفنگ میں بتائی۔انہوں نے کہاکہ اس مشق کا بنیادی مقصد قومی سلامتی اوردونوں ممالک کے عوام کو تحفظ فراہم کرناہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’شاہین 6‘‘ مشق 7 ستمبر سے جاری ہے اورپہلی بار اسے میڈیا کیلئے اوپن رکھا گیاہے۔ پاک فضایئہ اورچین کی پیپلز لیبریشن آرمی ائیرفورس کی مشترکہ تربیتی مشق ’’شاہین چھ‘‘ اس وقت چین میں جاری ہے جو 27 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ان مشقوں میں جے ایف 17 تھنڈر، میراج، ایف سیون پی جی اور زیڈ ڈی کے جبکہ چینی فضایئہ کے جے 8، جے الیون، جے ایچ سیون اور کے جے 200 اواکس سمیت زمینی افواج بشمول زمین میں فضاء تک مار کرنے والے میزائل اور راڈار ٹروپس حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مشق 7 ستمبر سے کورلا ائیربیس چین میں جاری ہے۔ پاک فضایئہ کے دستے میں جنگی پائلٹ، ائیرڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی گراونڈ عملہ شامل ہے۔ مشق کے دوران پاکستان اورچینی فضایئہ ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہوئے ایک ہی طرح کے فائٹر جہازوں میں بیٹھتے ہیں۔جاری مشقوں میں ائیر فورس کے اہلکار منصوبہ بندی اورحکمت عملیوں پر عمل درآمد میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، اس کے علاوہ آپریشنل امور اورتدابیر سیکھنے میں بھی ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جارہاہے، اس سے پہلے کے مشق میں دونوں فضایئہ سے تعلق رکھنے والے اہلکار صرف ایک جہاز میں ایک ساتھ بیٹھتے رہے تاہم اس بار جنگی تجربات اورمہارت سے بھی استفادہ کیا جارہاہے۔

پاک چین مشترکہ تربیتی کمانڈ آفس کے سربراہ لی وین گانگ نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ایک ہی فائٹرجہاز میں بیھٹنے سے دونوں ممالک اوران کی متعلقہ افواج کاایک دوسرے پر اعتماد اورگہرے رشتوں کا بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ چینی ہوابازوں کی ٹیم کے سربراہ چن لائی نے کہاکہ اس مشق سے تربیت حاصل کرنے والوں کو بہت فائدہ ہواہے، ہمیں اپنی مہارتوں کو بہتر کرنے اوران میں نکھارپیداکرنے کے مواقع دستیاب ہوسکے ہیں، یہ بات بھی خوش آیند ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایک ساتھ کام کرتے ہوئے ہم ایک دوسرے کے بہت قریبی دوست بن چکے ہیں۔

چین کی پیپلز لیبریشن آرمی ائیرفورس کے ترجمان شین جین کے نے بتایا کہ اس تربیتی مشق میں چینی بحریہ کے ہوابازی کا شعبہ بھی شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک جدید فضائیہ کی تشکیل وتعمیر کیلئے ہمیں دیگر ممالک کی افواج کی تجربات سے سیکھنا چاہئیے کیونکہ صرف اسی صورت میں ہم کثیرالجہتی اہداف کو حاصل کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :