طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے عمرا ن خان ان مائوں سے پوچھیں جنہوں نے اپنے اکلوتے بچے کھوئے، بختاور بھٹو زرداری

منگل 26 ستمبر 2017 13:36

طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے عمرا ن خان  ان مائوں سے پوچھیں ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں کبھی ان مائوں سے پوچھا جنہوں نے اپنے اکلوتے بچے کھوئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کے گزشتہ روز دیئے گئے بیان کے ردعمل میں دیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے طالبان سے مذاکرات کے حق میں بیان دیا تھا بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان خان ہمیشہ طالبان ہی رہتا ہے عمران خان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں مذاکرات سے پہلے ان متاثرین اور مائوں سے پوچھو جنہوں نے اپنے پیاروں کو اور اپنے اکلوتے بیٹوں کو کھویا ان تمام مائوں اور متاثرین سے پوچھو کہ کیا ہم قاتلوں سے مذاکرات کر سکتے ہیں پھر طالبان خان مذاکرات کی بات کریں ۔

۔