نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عابد شیر علی

منگل 26 ستمبر 2017 13:36

نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عابد شیر علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) وفا قی وزیر پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں،پہلے پانامہ پہر اقامہ کے نام پر تماشہ کھڑا کر کے ملک کو انارگی کی طرف دھکیلنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو گے، احتساب عدالت کے باہر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ قانون اور آئین کی پاسداری کی بات کی آج سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہو کر ثابت کر دیا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ملک دشمن قوتوں کو شکست ہوگی اور انتشار پھیلانے اور نواز شریف اور ان کے بچوں کے لندن بھاگ جانے سے حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیاں ختم ہونے چاہئیں ملک تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نواز متحد ہے بعدازاں آن لائن کے استفسار پر ملک میں جاری حالیہ بجلی بحران خاص طور پر دیہی علاقوں میں لوڈ شینڈنگ کے حوالے سے پوچھے جانے پر وزیر پانی وبجلی عابد شیر علی کی جانب سے بات کرنے سے گریز کیا گیا ۔