نواز شریف کی احتساب عدا لت میں پیشی ،

سیکورٹی اہلکاروں اور میڈیا کے اراکین کے درمیان ہا تھا پائی، نواز شر یف کے سیکورٹی اہلکاروںکا صحا فی پر تشدد،صحافیوں کا احتجاج نواز شریف کے بچے بھی عدالت کے سامنے پیش ہو جائیں گے،آصف کرمانی

منگل 26 ستمبر 2017 13:29

نواز شریف کی احتساب عدا لت میں پیشی ،
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2017ء) نواز شریف کی احتساب عدا لت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیر اعظم کے سیکورٹی اہلکاروں اور میڈیا کے اراکین کے درمیان ہا تھا پائی، نواز شر یف کے سیکورٹی اہلکاروںکا نجی ٹی وی کے صحا فی پر تشدد،صحافیوں کا احتجاج ، تفصیلا ت کے مطا بق منگل کے روز عدالتی کاروائی کے دوران نواز شریف کے ساتھ ایک کیمرا مین نے تصاویر بنائی جس کے بعد میڈیا کے اراکین نے بھی تصویریں کھینچنا شروع کر دیں۔

اس پر وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں اور میڈیا کے اراکین کے درمیان بحث مباحثہ شروع ہو گئی جو کہ بعد میں ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ جبکہ نواز شریف کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک نجی ٹی وی کے صحا فی کو تشدد کا نشا نہ بنا یا جس سے وہ مضرو ب ہو گیا ، جبکہ صحا فیو ں کو عدالتی کا روائی کی کوریج کر نے سے بھی روکا گیا ،اس پر وہاں موجود صحافیوں نے احتجاج شروع کر دیااورپنجا ب ھا وس کے با ہر احتجا ج کر نے کی دھمکی دیتے ہو ئے واقعہ میں ملو ث اہلکا رو ں کے خلا ف فوری کا روا ئی عمل میں لا نے کا مطا لبہ کیا دریں اثنا ء سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عدالت کے سمن کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عدالت میں پیش ہو گئے مگر ان کے بچے اپنی والدہ کی علالت کی وجہ سے ابھی بھی لندن میں ان کے ساتھ ہیں لیکن وہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کے روزاحتساب عدالت میں نواز شریف کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے معزز جج کو بتا یا کہ سابق وزیر اعظم عدالتی حکم کی تعمیل کر تے ہو ئے عدالت میں پیش ہو گئے مگر ان کے بچے اپنی والدہ کی علالت کی وجہ سے ابھی بھی لندن میں وہ بھی عدالت میں پیش ہو ں گے جسکے بعد جج نے کہا کہ نواز شریف کی حاضری ہو گئی ہے اور وہ جا سکتے ہیں۔ ادھر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں تین ریفرنسز کے خلاف تین وکالت نامے بھی جمع کرا دیے۔

متعلقہ عنوان :