الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 72 بنوں سے شاہ محمد خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

منگل 26 ستمبر 2017 13:26

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 72 بنوں سے شاہ محمد خان کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 72 بنوں سے عام انتخابات میں کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار شاہ محمد خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہ محمد خان کے خلاف 21 ستمبر کو سامنے آنے والے فیصلے جس میں انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا، پر عمل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 22 مئی 2013ء کا ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن 21 ستمبر 2017ء سے نافذ العمل ہوگا۔