میاں نواز آج کل ایسے گھوم رہے ہیں جیسے گلا سڑا بینگن ،نعیم بخاری

منگل 26 ستمبر 2017 13:07

میاں نواز آج کل ایسے گھوم رہے ہیں جیسے گلا سڑا بینگن ،نعیم بخاری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26ستمبر2017ء ) :پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ میاں صاحب آج کل ملک میں ایسے گھوم رہے ہیں جیسے گلا سڑا بینگن ہیں اور مجھے ڈر ہے کہ ان کی شکل دیکھ کر بینگن بھی خفا نہ ہو جائے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے زرداری کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ جب ذوالفقار بھٹو کا بیٹا جب مارا گیا تھا تو میں نے مونچھیں نہیں منوائی تھیں بلکہ زرداری نے منوائی تھیں تا کہ وہ پہچانا نہ جائے اور جس گاڑی میں محترمہ بینظیر تھی اس گاڑی میں کسی اور کو چوٹ کیوں نہیں آئی جبکہ بینظیر بھٹو کا قتل کر دیا گیااس وقت وہاں پر سب موجود تھے کس نے بی بی کو فون کیا کہ وہ گاڑی سے باہر نکلے۔

جنرل پرویز مشرف بی بی کو کیوں قتل کروائے گا جبکہ بی بی کے ساتھ مشرف کا معاہدہ ہو گیا تھا کہ پرویز مشرف ہی صدر رہے گا اور این ار او پر بھی بات ہو گئی تھی بلکہ آصف زرداری ہی وہ شخص تھے جنہوں نے کہا کہ میں پوسٹ مارٹم نہیں ہو نے دوں گا ،انہوں نے زرداری کے بارے میں مزید انکشاف کئے کہ ان کا محل فرانس، نیو یارک اور پولو کے کلب امریکہ میں ہیں مجھے حیرت کہ پارٹی کن عظیم لوگوں کے پاس تھی اور اب زرداری جیسے لوگوں کے پاس آگئی ہے اور اوپر سے زرداری صاحب نے اپنے بیٹے کو سیاست میں لگا دیا ہے جسے بلو رانی کہا جاتا ہے اور دوسری طرف ن لیگ والوں نے پلاسٹک کی عورت کو سیاست کرنے پہ لگا دیا ہے جو کہتی ہے روک سکتے ہو تو روک لو ، میں واضح طور پر لاہور والوں کو کہہ چکا ہوں کہ اللہ پاک نے اس وقت تک قوم کی حالت نہیں بدلی جب تک وہ اپنی حالت نہ بدلنا چاہے ۔

(جاری ہے)

مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں