تھائی لینڈ کے وزیراعظم 3 اکتوبر کو امریکی صدر سے ملاقات کریں گے

منگل 26 ستمبر 2017 13:18

تھائی لینڈ کے وزیراعظم 3 اکتوبر کو امریکی صدر سے ملاقات کریں گے
بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) تھائی لینڈ کی فوج کے سابق سربراہ اور موجودہ وزیراعظم پرایوت چن اوچا اپنے امریکی دورے کے دوران 3 اکتوبر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات پر مہر ثبت کرے گی۔ اٴْدھر تھائی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی اور تجارت کے علاوہ علاقائی تنازعات بھی زیر بحث آئیں گے۔واضح رہے کہ ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں تھائی لینڈ کو امریکا کا دیرینہ حلیف قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :