مسلم لیگ ن میں اگر اس وقت کسی کی چل رہی ہے تو وہ مریم صفدر ہیں۔ خاور گھمن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 ستمبر 2017 12:59

مسلم لیگ ن میں اگر اس وقت کسی کی چل رہی ہے تو وہ مریم صفدر ہیں۔ خاور گھمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سیاسی تجزیہ کار خاور گھمن نے کہا کہ اگر نواز شریف کے وطن واپس آنے کے حوالے سے بات کی جائے تو وہاں ان کے وکلا نے مشورہ کیا تھا کہ اگر آپ وطن واپس نہ آئے تو یہ خود کشی ہو گی۔نواز شریف مجبوری کے عالم میں پاکستان واپس آئے ہیں ۔ کیونکہ ان حالات میں ان کا باہر رہنا بنتا نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

خاور گھمن نے کہا کہ نواز شریف اور ن کے پیروکار انتشار اور لڑائی کے موڈ میں ہیں۔ اور ان کی پارٹی کا بھی کہنا ہے کہ جتنا ہم لڑیں گے لوگوں کا ہمارے مظلوم ہونے کا پتہ چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں حلفاً ایک بات کہتا ہوں کہ اس وقت پارٹی کے اندر اگر کسی کا حکم چل رہا ہے اور اگر کوئی پارٹی پالیسی پر اثر انداز ہو رہا ہے تو اس کا نام مریم صفدر ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: