ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت ، شہریوں نے ٹماٹر کی خریدوفروخت کا بائیکاٹ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 ستمبر 2017 12:55

ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت ، شہریوں نے ٹماٹر کی خریدوفروخت کا بائیکاٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر 2017ء): ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے شہریوں کو بہت حد تک پریشان کر دیا ہے ۔ اسی پریشانی کے پیش نظر شہریوں نے احتجاجاً ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف خرید و فروخت کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہری 26،27 اور 28 ستمبر کو ٹماٹروں کی قیمت میں بے جا اضافے پر احتجاج کریں گے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں ٹماٹر کی خریدوفروخت نہیں کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں بے جا اضافے پر بھی شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد پھلوں کی قیمتیں مناسب ہو گئی تھیں۔