سانحہ ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ فراہم نہ کرنے پر دائرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

منگل 26 ستمبر 2017 13:14

سانحہ ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ فراہم نہ کرنے پر دائرتوہین عدالت کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون انکوائری رپورٹ فراہم نہ کرنے پر دائرتوہین عدالت کی درخواست پر سماعت9 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ فوری طور پر شائع اور متاثرین کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا مگر پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ سانحہ ماڈل ٹان کی رپورٹ فراہم نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 204کے تحت واضح طور پر توہین عدالت ہے۔حکومت کے دبائو پر لواحقین کو رپورٹ فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری ،صوبائی وزیر قانون اور ہوم سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :