وزیر اعلیٰ شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

منگل 26 ستمبر 2017 13:11

وزیر اعلیٰ شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت اور بڑے بھائی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن گئے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی شہباز شریف قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758کے ذریعے لاہور پہنچے جہاںپنجاب حکومت کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی لاہور ائیر پورٹ آمد کی وجہ سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :