جامعہ کشمیر مظفرآبادمیں انتہاء پسند گروپ کا قبضہ ، شریفوں کی پگڑیاں اُچھالنے ، بلیک میل کے ذریعے نمبر بنانے کا سلسلہ جاری

یہ گروپ بڑے منظم طریقے سے طلبا و طالبات میں منشیات فروشی ، نمبروں میں اضافے کے نام پرلاکھوں روپے وصول کرچکے ہیں ، لیب انجینئر قاسم نامی شخص کا بلیک میلنگ سے کوئی تعلق نہیں

منگل 26 ستمبر 2017 13:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) جامعہ کشمیر مظفرآباد میں انتہاء پسند گروپ کا قبضہ ، شریفوں کی پگڑیاں اُچھالنے ، بلیک میل کے ذریعے نمبر بنانے کا سلسلہ جاری ہے ،ْ یہ گروپ بڑے منظم طریقے سے طلبا و طالبات میں منشیات فروشی ، نمبروں میں اضافے کے نام پرلاکھوں روپے وصول کرچکے ہیں ، لیب انجینئر قاسم نامی شخص کا بلیک میلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ گروپ مافیا نے سیڑھی کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی ، چیئرمین جامعہ کشمیر سردار مسعود خان فوری طور پر نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ دنوں سے بعض گروپ یونیورسٹی آف آزادکشمیر میں اپنی بدمعاشی قائم کرنے کیلئے شریف آفیسرانوں کو بلیک میل کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش میں قائم ہیں جس سے یونیورسٹی کی ایمج خراب ہورہی ہے جبکہ اِس گروپ نے طلبا و طالبات کے اندر انتشار پھیلا کر جامعہ کشمیر کو بدنام کرنے کی کوشش میں احتجاج بھی کروایا جو کہ خلاف ِ قانون ہے ، کسی بھی تعلیمی ادارے میں مذہبی منافقت یا انتشار پھیلاناقانوناًجرم ہے اُس کے باوجود قبضہ گروپ نے اپنے مقاصدحاصل کرنے کیلئے لیب انجینئر قاسم نامی جوان کو ذہنی طور پر ٹارچر اور پریشان کیا گیا ہے جبکہ قاسم شریف الناس شخص ہے جو 5وقت نماز پڑھنے کے علاوہ آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتا ہے اُسکے باوجود بلیک میلر گروپ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکا ، جس پر تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے صدر آزادکشمیر( جو یونیورسٹی کے چیئرمین بھی ہیں) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اندرموجود انتشار پسند گروپ جو یونیورسٹی کی فضا خراب کرنا چاہتا ہے اُن کے خلا ف فوری طور پر کاروائی کرکے یونیورسٹی سے باہر نکالا جائے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی یونیورسٹی کو دہشتگردی اور بلیک ملینگ کا گڑھ نہ بنانے کیلئے تحقیقات کریں -

متعلقہ عنوان :