کوٹلی‘ سی آئی اے سٹاف کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون‘ منشیات فروش سے چرس برآمد

منگل 26 ستمبر 2017 13:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) سی آئی اے سٹاف کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون ‘منشیات فروش سے چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف 9bکے تحت مقد مہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی چوہدری زوالقر نین کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے مرزامقصود نے ہمراہ راجہ خضر، سردارکاشف،سردارفہیم،خان راشد،عرفان،رفاقت،نے معہ نفری کوہالی کے مقام پر دوران پڑتال اسلحہ منشیات موٹر سائیکل پر سورا نسیم ولد ولایت ساکن شاہی محلہ کو مشکوک جان کر تلاشی لی دوران تلاشی ملزم کی جیب سے 920گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف9bکے تحت مقد مہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا-

متعلقہ عنوان :