کوٹلی‘تھانہ پولیس کھوئی رٹہ ان ایکشن بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

125بوتل شراب 920گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

منگل 26 ستمبر 2017 13:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) تھانہ پولیس کھوئی رٹہ ان ایکشن بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 125بوتل شراب 920گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی چوہدری زوالقرنین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کھوئیرٹہ حاجی سکندر اعظم نے ہمراہ اے ایس آئی فیصل صدیق ،ڈ ی ایف سی ابرار مرزا ،راجہ اکمل،عمران۔

(جاری ہے)

دلشاد قمر،موہ نفری دوران گشت مشکوک سیلون کار کو روک کر تلاشی لی تو دوران تلاشی گاڑی کی ڈگی سے 125بوتل شراب اعلی کوالٹی اور 920گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقد مہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی دوران تفتیش سنسی خیز انکشافات متوقع-

متعلقہ عنوان :