پاکستان میں چینی سفیر سن ویڈانگ نے آرمی چیف سے الواداعی ملاقات کی ، آئی ایس پی آر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 ستمبر 2017 12:44

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 26ستمبر 2017ء ):پاکستان میں سفارتی خدمات مکمل کر کے چین واپس جانے والے چینی سفیر سین ویڈانگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےچینی سفیر سن ویڈانگ کی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی سفیر کی خطے میں امن واستحکام کیلیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان میں خدمات انجام دینے پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔