ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 9 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

منگل 26 ستمبر 2017 13:05

ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 9 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) وزارت منصوبہ بند ی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 9 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہی۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 79 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ڈی آئی خان میں ریجنل ٹیکس آفس کی تعمیر کے لئے 30 لاکھ، کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ، پورے پاکستان میں ان لینڈ ریونیو کے آفسز کے قیام کے لئے 4 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔