وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نی پی ایس ڈی پی کے تحت ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 8 ارب 63 کروڑ روپے جاری کر دیئے

منگل 26 ستمبر 2017 13:05

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نی پی ایس ڈی پی کے تحت ریلویز ڈویژن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) وزارت منصوبہ بند ی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 8 ارب 63 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 42 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ایم ایل ون کی کی ڈیزائننگ، بحالی اور اپ گریڈیشن کے لئے 5 ارب 50 کروڑ، 75 نیو ڈیزل لوکوموٹوز کے لئے 66 کروڑ 35 لاکھ، کول ٹرانسپورٹیشن کے لئے ایک ارب 75 کروڑ، کوہاٹ۔

راولپنڈی تجرباتی بنیادوں پر چلانے والی ریل کار کے لئے 14 کروڑ 44 لاکھ، سکھ یاتریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے حسن ابدال، ننکانہ صاحب اور نارووال کے ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 10 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔