کوئٹہ میں سکول بس کے قریب دھماکا- بس کا ڈرائیور زخمی‘ بچے محفوظ رہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 ستمبر 2017 12:39

کوئٹہ میں سکول بس کے قریب دھماکا- بس کا ڈرائیور زخمی‘ بچے محفوظ رہے
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2017ء) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہنہ روڈ پرسکول بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا تاہم بچے محفوظ رہے۔لیویز ذرائع کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا سکول بس میں 100 بچے سوار تھے تاہم وہ دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ واقعے میں بس کے شیشے کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دھماکا سڑک کنارے نصب بم کا تھا جو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اداروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ روڈ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔واقعے کے بعد سیکورٹی اداروں نے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ کوئٹہ کا حساس ترین علاقہ ہے جبکہ سیاحت کے حوالے سے بھی معروف ہے۔

متعلقہ عنوان :