کاروں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری،بجلی سے چلنے والی چینی ساختہ الیکٹرک کاریں پاکستان میں بھی دستیاب ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 ستمبر 2017 12:33

کاروں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری،بجلی سے چلنے والی چینی ساختہ الیکٹرک ..
لاہور ر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 26ستمبر 2017ء ):بجلی سے چلنے والی چینی ساختہ کاریں پاکستان میں صارفین کے لیے دستیاب ہیں ،مذکورہ الیکٹرک کاروں کی قیمت سوزوکی مہران کے برابر ہے ۔تفصیلات کے مطابق چین میں ایندھن پر چلنے والی کاروں کی جگہ بجلی پر چلنے والی کارویں رواج پا رہی ہیں اور ایسا ایندھن سے بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کاروں کے دلدادہ افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ چینی الیکٹرک کاریں اب پاکستان میں بھی خرید سکتے ہیں ،الیکٹرک کار کی قیمت 750,000روپے ہے جس کا موازنہ سوزوکی مہران سے کیا جا سکتا ہے ۔اس کار کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کار 9گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہیں ۔ایک مکمل بیٹری کے ساتھ یہ کار 150کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔چار افراد کی گنجائش کی حامل یہ کار 1180کلو گرام وزنی ہے ۔یہ کار پاکستان میں پانچ رنگوں میں دستیاب ہے جس میں سرخ نارنجی ، سلور ،سفید اور نیلا رنگ شامل ہیں ۔