افغانستان کا مسئلہ سیاسی طورپر حل کیا جائے، چین

مسئلہ افغانستان کے تمام فریق جلد از جلد امن مذاکرات میں شریک ہوں چین افغانستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا ، ووہٹائو

منگل 26 ستمبر 2017 12:56

افغانستان کا مسئلہ سیاسی طورپر حل کیا جائے، چین
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) چین نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی طورپر حل کیا جائے اور افغانستان کی دفاعی استعداد کو بہتر بنانے اور علاقائی ترقی کے فریم ورک میں اس کی ترقی اور گورننس کو مربوط کرنے کیلئے بین الاقوامی کوششیں کی جائیں ،سیاسی مذاکرات ہی افغانستان کے مسئلے کا قابل عمل حل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب نمائندے وو ہٹائو نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے تمام شراکت داروں کو ملک کے طویل المیعاد مفادات ، عوام کی فلاح و بہبود اور افغانستان کی مفاہمتی عمل میں شرکت کو تیزی سے یقینی بنانے کیلئے کام کرنا چاہئے ،عالمی برادری کو اس کا احساس ہونا چاہئے جس میں افغان قیادت کے ساتھ سیاسی حل اور افغانستان کی اونر شپ شامل ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو تمام متعلقہ فریقین کو جلد از جلد امن مذاکرات میں شریک کرنا چاہئے تا کہ افغانستان کے مسئلے کا پرامن سیاسی حل تلاش کیا جا سکے ، چین افغانستان میں مفاہمتی عمل کے فروغ اور اس کے سیاسی حل کیلئے ہمیشہ سے تعمیری کردار ادا کررہا ہے اور افغانستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :