امریکی صدر ٹرمپ مامون بن گئے،ایران نے میزائل تجربہ نہیں کیا، جھوٹی خبر پر ٹویٹ کرڈالا
منگل 26 ستمبر 2017 12:56
(جاری ہے)
صدر ٹرمپ نے ویڈیو کے ٹی وی پر چلائے جانے کے بعد ٹویٹ کیا کہ ایران نے ابھی اسرائیل تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
وہ شمالی کوریا کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ یہ اس معاہدے کی پاسداری نہیں جو ہم نے ان سے کی ہے۔خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ امریکہ کے جوہری معاہدے کے حق میں نہیں ہیں۔ انھوں نے اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کی تضحیک کی اور کہا کہ ان کے پیش روں نے ایران کے ساتھ جو جوہری معاہدہ کیا ہے وہ امریکہ کے لیے 'شرمندگی' کا باعث ہے۔ انھوں نے ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم ایک قاتل حکومت کو خطرناک میزائل بنانے اور اس قسم کی عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیاں جاری نہیں رکھنے دیں گے۔ اور ہم ایسے کسی عہدکے پابند نہیں جس سے کہ بعد میں جوہری پروگرام کی تکمیل ہوتی ہو۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ کہ ان کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور اسرائیل جیسے کسی ملک کے لیے وہ خطرہ نہیں ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی تقریر کے ایک روز بعد خطاب کرتے ہوئے کہا: 'ہم نے کبھی کسی کو نہیں دھمکایا ہے اور ہم کسی کی دھمکی کو برداشت بھی نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد امریکہ نے اس پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ امریکہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے میزائل کا تجربہ سنہ 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اس کے میزائل پروگرام کی وجہ سے وہ جوہری معاہدہ ختم کر دیں گے کیونکہ میزائل پروگرام کے ذریعے ایران جوہری ہتھیار لے جانے کی معلومات حاصل کر رہا ہے تاکہ جوہری معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ اس پر عمل کر سکے۔ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین سنہ 2015 میں طے پانا والے جوہری معاہدے کے تحت ایران 2025 تک اپنا جوہری پروگرام منجمد کرنے پر متفق ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز گئیں
-
سعودی عرب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
-
مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دیدیا
-
امریکا کا اسرائیلی فوجی یونٹ پرپابندی کا فیصلہ
-
مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی گارڈین
-
شہد کی مکھیاں زیرآب 7 دن تک زندہ رہ سکتی ہیں، تحقیق میں حیرت انگیزانکشاف
-
یوکے اسلامک مشن ساؤتھ زون کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا،
-
دعوت اسلامی فرانس کے زیر اہتمام عید ملن تقریب ، سفیر پاکستان عاصم افتخار مہمان خصوصی تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.