Live Updates

نااہل وزیراعظم کوملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے، عمران خان

منگل 26 ستمبر 2017 12:56

نااہل وزیراعظم کوملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نااہل وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے،آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ ہے شریف خاندان کا نہیں،آئی بی چیف کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری سمیت جعلسازی پرنااہل ہونے والے وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے اوریہ مافیا رول ہے جمہوریت نہیں جب کہ اس سے عوام کو غلط پیغام جاتا ہے کہ طاقتور قانون توڑسکتا ہے۔

عمران خان نے انٹیلی جنس بیوروکے سربراہ کے حوالے سے کہا کہ آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ ہے شریف خاندان کا نہیں، جسے ریاست کا وفادارہونا چاہیے، آئی بی چیف 4 دن لندن میں کیا کررہے تھے، وہ کیا نااہل وزیراعظم سے ملنے گئے تھے۔عمران خان نے کہا کہ آئی بی چیف کو فوری طور پرمستعفی ہونا چاہیے، انٹیلی جنس چیف حکومتی عہدہ ہے اوراس کی ذمہ داری ریاست کی خدمت ہے شریف خاندان کی نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات