نواز شریف احتساب عدالت پیشی کیلئے 8بج کر 45منٹ پر جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے،

کافی پر اعتماد نظر آئے سابق وزیرا عظم سے اظہار یکجہتی کے لئے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد احاطہ عدالت موجود ، کارکنان کی نعرے بازی ، نوازشریف نے ہاتھ ہلاکر جواب دیا

منگل 26 ستمبر 2017 12:46

نواز شریف احتساب عدالت  پیشی کیلئے 8بج کر 45منٹ پر جوڈیشل کمپلیکس پہنچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لئے 8بج کر 45منٹ پر جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے‘ کیس کی سماعت شروع ہونے سے قبل سابق وزیراعظم اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے‘ نواز شریف کے ساتھ ڈاکٹر آصف کرمانی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ عدالت آمد اور واپسی پر سابق وزیراعظم کافی پراعتماد تھے اور انہوں نے آمد اور واپسی پر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا اور ہاتھ ہلایا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی پیشی کے بعد عدالت کی کارروائی نصف گھنٹہ کے لئے معطل کردی گئی۔ نواز شریف کے استقبال کے لئے وزراء مملکت طارق فضل چوہدری‘ انوشہ رحمن‘ سائرہ افضل تارڑ‘ طلال چوہدری‘ رکن قومی اسمبلی ملک ابرار‘ مائزہ حمید‘ ماروی میمن اور دیگر احاطہ عدالت میں موجود تھے۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق‘ سینیٹر مشاہد الله اور سینیٹر پرویز رشید بھی احاطہ عدالت پہنچے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر الله کیس کی سماعت شروع ہونے سے اختتام تک کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :