گلے شکوے دور،چوہدری نثار کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

منگل 26 ستمبر 2017 12:16

گلے شکوے دور،چوہدری نثار کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان
 لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26ستمبر2017ء ) :سابق وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اعتماد کی فضاء بحال چوہدری نثار کو اہم ذمہ داری بھی سونپی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ون ٹو ون ملاقات میں دونوں طرف سے ملاقات کا آغاز تحفظات اور گلے شکووں پر ہوا تا ہم اس کا اختتام گرم جوشی پر مشتمل جزبات پر ہوا ۔ ملاقات میں چوہدری نثار نے نواز شریف کو پارٹی کے اندر موجود جوشیلی قیادت سے بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ۔ نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف جاری مقدمات کے باوجود پولیٹکل پارٹیز ایکٹ 2017کی منظوری کے بعد نواز کو صدارت کا قانونی حق مل گیا ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :