علاقے میں پانی اور قبرستان سمیت درجنوں مسائل کا سامنا ہے،ارکان ضلع کونسل مانسہرہ

منگل 26 ستمبر 2017 12:35

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے ممبران ضلع کونسل مانسہرہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ناکامیوں اور بے بسی کا رونا کس کے سامنے روئیں، شہر میں پانی اور قبرستان اراضی سمیت درجنوں مسائل ہیں، ضلع تباہ حال ہے اور ہم سرکاری وسائل ضائع کرنے کیلئے جمع ہو جاتے ہیں، ایک کلاس فور تک ہماری کوئی بھی نہیں سنتا، ضلع سیاسی طور پر لاوارث ہے، ٹھیکیدار ٹھیکے حاصل کر کے غائب ہو چکے ہیں، ایم اینڈ آر کی رقم لنک روڈوں پر لگائی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل مانسہرہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے ممبر ضلع کونسل حاجی عبدالقدیر، محمد فاروق، ملک محمد نوید، احتشام الحق، شہریار خان، خواتین ممبران گلناز شاہ سمیت دیگر نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبران کونسل نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ چار سال کے عرصہ میں مانسہرہ کیلئے کوئی میگا پراجیکٹس نہیں حاصل کیا جا سکا ہے، ضلع کونسل کی عزت وقار کا یہ عالم ہے کہ کلاس فور ملازم بھی بات نہیں سنتا، ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قراردادوں پر عمل درآمد نہیں ہوتا، ممبران نے پولیس تشدد کے بڑھتے ہوئے اور میانمر کے مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی جبکہ خواتین ممبران نے ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :