آئی جی گلگت بلتستان کا مرکزی امامیہ جامع مسجد کا دورہ

منگل 26 ستمبر 2017 12:23

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء)انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان صابر احمد نے مرکزی امامیہ جامع مسجد کا دورہ کیا اور ضلعی پولیس کی جانب سے کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا۔صابر احمد نے اس موقع پر مسجد کے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور پولیس کی جانب سے کئے گئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ان کی رائے لی ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی گوہر نفیس اور ایس ایس پی منصورالحق رانا نے امامیہ جامع مسجد کو فراہم کی گئی سکیورٹی کے حوالے سے آئی جی پی کو بریفنگ دی‘ پولیس سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ‘اور تمام کمیونٹیز کے عمائدین اور سوشل ورکرز کے ساتھ رابطوں میں مزید تیزی اور بہتری لائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ آفیسران کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اہم مذہبی شخصیات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔