گورنر میرغضنفر علی خان نے جاوید جہانگیرکو آڈیٹر جنرل آف گلگت بلتستان کا اضافی چارج دینے کی باضابطہ منظور ی دیدی

منگل 26 ستمبر 2017 12:23

گورنر میرغضنفر علی خان نے جاوید جہانگیرکو آڈیٹر جنرل آف گلگت بلتستان ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیرکو آڈیٹر جنرل آف گلگت بلتستان کا اضافی چارج دینے کی باضابطہ منظور ی دیدی۔ گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان کے مشورے پر جاوید جہانگیر کو بحیثیت آڈیٹر جنرل آف گلگت بلتستان کا اضافی چارج کی سمری پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ جاوید جہانگیر ایک فرض شناس اور ایماندار افسر ہیں اور وہ گلگت بلتستان میں اس ادارے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا بہترین کردار اد کریں گے۔گورنر نے کہا کہ صوبائی محکموں کا شفاف آڈٹ کروانے میں جاوید جہانگیر اپنا کردار کریں گے تاکہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے اور عوامی مشکلات پر قابو پایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :