بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی، نواز شریف کی آج شام لندن روانگی کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 ستمبر 2017 11:52

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی، نواز شریف کی آج شام لندن روانگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر 2017ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز جو اپنے کینسر کی علاج کے لیے لندن میں مقیم ہیں م کی اچانک طبیعت بگڑنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذارئع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑنے کی اطلاعات پر نواز شریف آج ہی لندن روانہ ہو سکتے ہیں ۔ لندن روانگی کے لیے نواز شریف کی لاہور آمد متوقع ہے۔ جس کے بعد نوا ز شریف بیگم کلثوم نواز کے پاس لندن روانہ ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ آج احتساب عدالت میں پیشی کے دوران بھی نواز شریف نے اہلیہ کی طبیعت سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا تھا۔