سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، چودھری نثار کی عدم شرکت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 ستمبر 2017 11:39

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، چودھری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر 2017ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر رسمی اجلاس پنجاب ہاؤس میں ہو رہا ہے۔ عدالتی کارروائی پر اجلاس میں وکلا نواز شریف کو بریف کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں چودھری نثار علی خان شریک نہیں ہیں ۔ خیال رہے کہ چودھری نثار علی خان کے پارٹی سے اختلافات کی خبریں بھی ماضی میں سامنے آتی رہی ہیں ، جبکہ گذشتہ روز نوا زشریف سے ون آن ون ملاقات میں انہوں نے مبینہ طور پر اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :