امریکا کو افغانستان میں طالبان سے مذکرات کرنا پڑیں گے-افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے-عمران خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 ستمبر 2017 11:27

امریکا کو افغانستان میں طالبان سے مذکرات کرنا پڑیں گے-افغان سرزمین ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کوتباہ کرنےکی کوشش کے بجائے ان سے مذاکرات کرے،17سال قبل بھی کہا تھا، مزید لڑائی اورخون بہانا کوئی جواب نہیں۔غیرملکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ کے بیان سے پاکستانیوں کودکھ ہوا، طالبان کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں ہیں ‘افغان سر زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں جب کہ تحریک انصاف انتخابات میں کامیاب ہوئی تو کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ کی افغان پالیسی میں نقص ہے، امریکاطالبان کوشکست نہ دے سکا تو پاکستان کو اسکا قصور وار ٹھہرانا درست نہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے بہت کرلیا ہے، اب دیگر ممالک کو ’ڈو مور‘ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آئے توامریکاکوصاف کہیں گے،ایسے جنگ نہیں جیتی جاسکتی،ڈرون حملے پاکستان میں امریکامخالف جذبات بھڑکاتے ہیں۔ایسے حملے مکمل تباہی لاتے ہیں،ڈرون حملوں سے کامیابی ممکن نہیں ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی فرقہ وارانہ سوچ سے آ گے نہیں بڑھے۔