پارٹی صدر منتخب کیوں نہیں کیا؟ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 ستمبر 2017 11:21

پارٹی صدر منتخب کیوں نہیں کیا؟ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو نوٹس جاری کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر 2017ء) : الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تاحال پارٹی صدر منتخب نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن انتخابی نشان کی اہل نہیں رہی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکرٹری احسن اقبال سے 3 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تھا جس کے بعد نواز شریف پارٹی صدارت کے بھی اہل نہیں رہے اور تاحال مسلم لیگ ن نے پارٹی صدارت کے عہدے پر کسی اور کو مقرر نہیں کیا۔