ایل ڈی اے فلیٹس کرپشن کا معاملہ ،نواز شریف لندن فلیٹس کے بعد لاہور ایل ڈی اے پلاٹس میں پھنس گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 ستمبر 2017 11:15

ایل ڈی اے فلیٹس کرپشن کا معاملہ ،نواز شریف لندن فلیٹس کے بعد لاہور ایل ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 26ستمبر 2017ء ) :سابق نا اہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لندن فلیٹس کے بعد لاہور ایل ڈی اے پلاٹس میں پھنس گئے ۔نیب نے 80کی دہائی میں ایل ڈی اے میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کرپشن پر انکوائری دوبارہ شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق سابق نا اہل وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف ان دنوں مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ابھی لندن فلیٹس کے معاملے پر سابق وزیر اعظم کی مشکلات کم نہ ہوئیں تھیں کہ نیب نے 80 کی دہائی میں ایل ڈی اے میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کرپشن پر انکوائری دوبارہ شروع کر دی ۔

یوں میاں محمد نواز شریف لندن فلیٹس کیسے لیے اور لاہور پلاٹس کیسے دئیے میں پھنس گئے ۔اس سلسلے میں نیب نے 17سال بعد 13افراد کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔تمام افراد کو 29ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :