شانگلہ میں تھاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے 4ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی

منگل 26 ستمبر 2017 11:13

شانگلہ میں تھاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے 4ہزار میگاواٹ بجلی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں تھاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے 4ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے 2012ء میں منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کرنے کے لئے 71 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد کی پی سی ون کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

تھاکوٹ ہائیڈروپاور کنسلٹنٹس کی جانب سے 2سال کے عرصہ میں قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کرنے کے معاہدے پر نومبر 2015ء میں دستخط کئے گئے جس کے تحت کنسلٹنسی کنٹریکٹ کے لئے 39 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد رکھے گئے۔ اس رپورٹ کی تیاری کا عمل جاری اور رواں سال دسمبر میں مکمل ہونے کی توقع ہے جس کے بعد منصوبے پر لاگت کا حتمی اندازہ لگایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :