آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار

منگل 26 ستمبر 2017 11:13

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد61300 کیوسک اور اخرج 95000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7000 کیوسک اور اخراج7000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد9800 کیوسک اور اخراج55000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 21900 کیوسک اور اخراج 7000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم میں پانی کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1505.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.863 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کم از کم آپریٹنگ لیول 1380 فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 1506.66 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور منگل کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.863 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلا ڈیم میں کم از کم آپریٹنگ لیول 1040 فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 1208.95 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور منگل کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.965 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :