پولیس اہلکارناکے پر روک کر رشوت مانگتے رہے ،موٹر سائیکل سوار مریض جاں بحق ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 ستمبر 2017 11:03

پولیس اہلکارناکے پر روک کر رشوت مانگتے رہے ،موٹر سائیکل سوار مریض جاں ..
جہانیاں کے نواحی گاﺅں چک 110دس آر کا شفیع سینے میں درد کی وجہ سے اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں جا رہا تھا ۔تھانے کے سامنے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ناکہ لگا رکھا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انہیں روک کر کاغذات طلب کیے ،موٹر سائیکل کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود ٹریفک پولیس اہلکار ان سے رشوت طلب کرتے رہے ،اسی دوران شفیع کی حالت بگڑ گئی اور وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا ۔