Live Updates

نواز شریف کس کی یقین دہانی پر پاکستان آئے؟ پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی نے بھی نواز شریف کا ساتھ دیا۔ مبشرلقمان کے انکشافات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 ستمبر 2017 10:55

نواز شریف کس کی یقین دہانی پر پاکستان آئے؟ پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار کے وطن واپس آنے کے لیے ان کو گارنٹی دی گئی ۔ اسحاق ڈار ابھی بھی ڈبل مائنڈڈ ہیں کہ وہ نواز شریف کا ساتھ دیں یا پھر اپنی جان بچائیں۔ اصل گیم شہباز شریف کے لندن جانے پر شروع ہوئی جب وہ لندن اپنے ساتھ مصطفیٰ رمدے کو لے کر گئے۔

مصطفیٰ رمدے جو ایک وکیل ہیں اورجسٹس خلیل الرحمان رمدے کے صاحبزادے ہیں ، نے نواز شریف کو بآور کروانے کی کوشش کی کہ اگر آپ نیب کا سامنا کرتے ہیں تو آپ کی جائیداد اورآپ کے اکاﺅنٹس بچ جائیں گے۔ لیکن اگر آپ واپس ہی نہیں آتے تو بڑا مسئلہ ہو جائے گا۔ اس کے بعد وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی لندن رکے اور وہاں پر ایک بڑی اہم میٹنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں شاہد خاقان عباسی سے نواز شریف نے کہا کہ کیا گارنٹی ہے کہ اگر میں وطن واپس آ گیا تو مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا یا میرا اور میرے خاندان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا۔ جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں حکومت تو ہماری اپنی ہے ، آپ ہمارے حکمران، لیڈر اور قائد ہیں۔ مبشر لقمان نے بتایا کہ لندن میں چئیرمین نیب نے بھی نواز شریف کو یقین دہانی کروائی کہ میں وہ کام کروں گا کہ کسی کو پتہ ہی نہیں چلے گا۔

جب میں نے کئی وکلا سے مشاورت کی تو ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو نیب کے قوانین کے مطابق ائیر پورٹ پر ہی گرفتار ہو جانا چاہئیے تھا۔ لیکن نیب نے دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے لے لیے۔ وکلا نے بتایا کہ نیب نے غیر قانونی بات کی ہے ۔ کیونکہ ضمانت کروانے کے لیے متعلقہ عدالت میں جانا پڑتا ہے جبکہ نیب ضمانت بھی دے رہی ہے اور ایک کرپٹ اوع نا اہل وزیر اعظم کو اجازت دے رہی ہے کہ وہ پروٹوکول بھی لے رہے ہیں اور پنجاب ہاﺅس بھی جا رہے ہیں ۔

اور نیب ڈھونگ رچا رہی ہے اور جا کر رائے ونڈ میں نوٹس چسپاں کر رہی ہے۔ اس ملک میں قانون صرف غریب ، مجبور اور لاچار کے لیے ہے ۔ مسلم لیگ نواز کا ایک وطیرہ ہے کہ اگر کچھ غلط ہو جائے تو یہ لوگ اپنے کرتوت نہیں بدلتے بلکہ قانون ہی بدل لیتے ہیں۔اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ اور سب سے بڑی بات کہ اس مرتبہ پیلز پارٹی کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے بھی کچھ لوگوں نے مسلم لیگ نواز کا ساتھ دیا۔ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات