میٹرو بس منصوبوں کے پنجاب میں ٹھیکے وفاق سے مہنگے ہونے کا انکشاف

ملتان منصوبے کی فی کلو میٹر لاگت ایک ارب 56کروڑ،لاہور میٹرو کی فی کلو میٹر لاگت ایک ارب 10کروڑ تھی ،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ 24ارب روپہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ۔ٹریک کی کل لمبائی 22.5کلومیٹر ہے، راولپنڈی ،اسلام آباد ٹریک کی لاگت ایک ارب6کروڑ،نیو ائیر پورٹ میٹرو کی صرف 70کروڑ فی کلو میٹر ہو گی ،ملتان میٹرو سب سے مہنگا پراجیکٹ کل لمبائی 18.5کلو میٹر ہے لاگت ڈیڑھ ارب سے بڑھ گئی

منگل 26 ستمبر 2017 10:52

میٹرو بس منصوبوں کے پنجاب میں ٹھیکے وفاق سے مہنگے ہونے کا انکشاف
 لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26ستمبر2017ء ):مسلم لیگ (ن )کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے میٹرو بس کے منصوبوں میں واضح نمایا ں فرق ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ میٹرو بس کے دیئے گئے وفاقی حکومت کے ٹھیکوں کی نسبت مہنگے داموں پر دئیے گئے ،نیو ائیر پورٹ اسلام آباد کے میٹرو بس کے منصوبے کی لاگت کے ٹھیکے کی لاگت صرف 70کروڑ روپے فی کلو میٹر طے ہوئی ملتان کے میٹرو بس کے منصوبے کی لاگت اس منصوبے کی فی کلو میٹر لاگت سے دوگنی ہے جو کہ ایک ارب 56کروڑ روپے فی کلو میٹر دی گئی ،جبکہ لاہور منصوبے کی لاگت ایک ارب10کروڑ روپے تھی ۔

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ن کی حکومت کی جانب سے میٹرو بس کے 4منصوبے شروع کئے گئے ۔ جو لاہور ،ملتان اور اسلام آباد میں دو منصوبے شامل ہیں ۔اعداد و شمار کے مطابق چاروں پراجیکٹ کی لاگت مختلف رہی اور پنجاب کے دونوں منصوبوں کی لاگت وفاق کے مقابے میں زیادہ پائی گئی سب سے کم لاگت نیو ائیر پورٹ کے منصوبے پر آئی ۔

(جاری ہے)

وفاقی دارلحکومت میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصو بہ 24ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ۔

اس ٹریک کی لمبائی 22.5ہے ۔ ٹریک کے فی کلو میٹر کی لاگت ایک کروڑ6ارب روپے آئی ۔ لاہور میٹرو بس منصوبہ29.8ارب روپے کی لاگت سے بنایا گیا ۔ لاہور میٹرو ٹریک کی لمبائی 27کلو میٹر ہے ۔ اس حساب سے اس کی فی کلو میٹر لاگت ایک ارب 10کروڑ روپے ہے جبکہ اس میں سب سے مہنگا پراجیکٹ ملتان میٹرو بس کا رہا جس کی کل لاگت 29ارب روپے تھی ملتان میٹرو بس ٹریک کی کل لمبائی 18.5کلو میٹر تھی ملتان میٹر و بس ٹریک کی فی کلو میٹر لاگت ایک ارب56کروڑ روپے تھی ۔